نئی دہلی28جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک میں گؤ رکھشا کے نام پر دہشت گردی روز کا تماشہ ہے ؛لیکن اس وقت زرخرید گؤ رکشکوں کے منھ پر طمانچہ لگ گیا جب دوارکا کے چھاولا علاقے میں ایک گوشالا میں 36 گائیں مردہ ملیں۔ واضح ہو کہ دہلی پولیس نے آج اس کی اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو آج دوپہر 12.30 بجے گایوں کی موت کے بارے میں اطلاع ملی۔ اس گوشالا میں 1400 گائیں ہیں اور ایسی مخدوش حالت میں ان 36 گایوں کی موت کسی بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم گوشالا میں موجود ہے۔ اس سے متعلق تفصیلی معلومات آنی باقی ہے۔واضح ہو کہ گایوں کی مخدوش حالت میں موت کوئی یہ ایسا واقعہ نہیں ہے ؛ بلکہ گزشتہ کئی ریاستوں میں بھی اس طرح کی خبریں آچکی ہیں جہاں کے گو شالہ میں گایوں کی مخدوش اور پراسرار حالت میں موت کی خبریں آچکی ہیں۔